28 مارچ، 2023، 3:02 PM

اسرائیل، فسادات میں اضافہ، مظاہرین کا نتن یاہو پر اظہار عدم اعتماد، سڑکیں خالی کرنے سے انکار

اسرائیل، فسادات میں اضافہ، مظاہرین کا نتن یاہو پر اظہار عدم اعتماد، سڑکیں خالی کرنے سے انکار

غاصب صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے مجوزہ فیصلے کو ملتوی کرنے کے اعلان کے باوجود ان کے مخالف مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں۔ مظاہرین نتن یاہو پر اعتماد کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہیں اسی لئے اصلاحات کا منصوبہ مکمل بند ہونے تک سڑکوں پر رہنے پر اصرار کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غاصب صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مظاہرین نتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے منصوبے کی مکمل منسوخی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

مظاہرین کے مطابق ان کو نتن یاہو پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ غاصب صہیونی ٹی وی چینل I24 کے مطابق احتجاجی تحریک کے منتظمین کو نتن یاہو پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عدالتی اصلاحات پر دوبارہ کام کریں۔

مقبوضہ علاقے میں احتجاجی تحریک کے ایک رہنما نے اصلاحات کو روکنے کے حوالے سے نتن یاہو کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو اور ان کے انتہاپسند اتحادیوں کے بیانات آمرانہ قوانین کو مسلط کرنے کے ایجنڈے کی طرف اشارہ ہیں جس سے غاصب اسرائیل کی معیشت اور سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔ 

انہوں نے مظاہرے جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کے بیانات کا مقصد صرف احتجاج کو کمزور کرنا اور اپنی آمریت کو مسلط کرنا ہے۔ ہم دباؤ کو کم کرنے کے بجائے احتجاج کے ذریعے اس کو مزید بڑھائیں گے۔ 

یاد رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے وزیراعظم نے عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل احتجاج کی وجہ سے مخالفین کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور متنازعہ منصوبے کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

News ID 1915554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha